ابنا: غير ملکي خبرايجنسي کے مطابق ترکي کے سب سے بڑے شہر استنبول ميں ايک زير تعمير عمارت کے قريب لگائے گئے مزدوروں کے ايک خيمے ميں اچانک آگ لگنے سے کم از کم 14 تعميراتي کارکن ہلاک ہو گئے. استنبول کے متعلقہ علاقے کے ميئر نجمي کاديوگلو نے بتايا کہ يہ واقعہ ہفتے کو رات گئے پيش آيا، جب ايک زير تعمير شاپنگ مال کے قريب ايک بہت بڑے رہائشي خيمے کو آگ نے اپني لپيٹ ميں لے ليا. ترکي کے سرکاري ٹيلي وڑن کے مطابق يہ آگ بجلي کے شارٹ سرکٹ کي وجہ سے لگي تھي. ............../169
11 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302189
استنبول… ترکي کے سب سے بڑے شہر استنبول ميں ايک زير تعمير عمارت کے قريب لگائے گئے مزدوروں کے ايک خيمے ميں اچانک آگ لگنے سے کم از کم 14 تعميراتي کارکن ہلاک ہو گئے.